پاکستان

فارم 45 کا عوام اور فارم 47 کا بندوبست میں خود کرونگا: بلاول کا دعویٰ

گلگت بلتستان (کھوج نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام فارم 45کو ہاتھ میں لیکر واپس جائیں اور فارم 47کا بندوبست میں خود کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ جی بی اے 12 شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے روٹی،کپڑا اور مکان کے نعرے پر عمل بھی کیا تھا، پاکستان ایٹمی قوت بن کر آج دنیا کے سامنے مضبوط ہوکر کھڑا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پسماندہ طبقوں کی نمایندگی کی، قائد عوام نے گلگت بلتستان کے کمزور عوام کا ساتھ دیا، آپ نے قائد عوام کا ساتھ دیا،قائد عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو پوری پی ڈی ایم کو ناراض کرکے آپ کے پاس آیا تھا، ایک بار پھر یہاں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، آپ نے کبھی پیپلزپارٹی کو کبھی مایوس نہیں کیا، وہ غلط فہمی میں تھے کہ عوام کے لیے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں رہے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں، آپ کو فارم45 ہاتھ میں لیکر واپس جانا ہے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے، فارم47 کا بندوبست میں خود کروں گا، امید ہے ہماری کوئی سیٹ اس بار چوری نہیں ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا وہ ہر چیز کو اسلام آباد سے چلانا چاہتے ہیں، گوادر اور کراچی کو بھی اسلام آباد سے چلوانا چاہتے ہیں، اسلام آباد والے جو فیصلے کرتے ہیں آپ نے اس کا نقصان بھگتا ہے، دیگر پارٹیاں گلگت بلتستان اور گوادر کو بھی اسلام آباد سے چلانا چاہتی ہیں، اگر وفاق کنگال ہے تو سب سے پہلے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی وزارت بند کرے، میں چاہتا ہوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھا بابو نہیں،آپ کریں۔ ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشن اسی وقت ہوں جب پاکستان میں جنرل الیکشن ہوں، جب گلگت بلتستان اور پاکستان کا الیکشن ساتھ ہوا پھر صحیح معنوں میں حق حاکمیت یقینی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button