کھیل
قومی ٹیم کے سابق کپتان کو کونسی اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان کو کونسی اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کپتان اور کرکٹر یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ یونس خان کو ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے، محمد حفیظ کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمے داری دی جاسکتی ہے۔



