پاکستان
بجٹ سیشن، اپوزیشن جماعتوں نے کیا فیصلہ کیا؟ تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی میں کل ہونے والے بجٹ سیشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے کیا فیصلہ کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں راجہ ناصر عباس اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کل ہونے والے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ملاقات نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔



