پاکستان

ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں کیا ترامیم کی گئیں؟ تفصیل آگئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کردیں، اس میں کیا ترامیم کی گئیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق اب وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت ججز پر بھی ہوگا۔ ترمیم کے بعد ججزصرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت چیف جسٹس کی اجازت سے کرسکیں گے تاہم ججز کے دیگر فنکشنز میں جانے پر پابندی نہیں ہوگی۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 15 کے پیرا 2اور 3میں ترمیم کرکے وفاقی آئینی عدالت کا نام بھی شامل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button