وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے دونوں رہنمائوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطہ ہوا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو ایران امریکا معاہدے پر مبارک باد دی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدہ پر دستخط کی مبارک باد دی۔ اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ان تھک کاوشوں کو سراہا، سعودی ولی عہد نیکہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک کاوشوں سے امن معاہدہ کامیابی سے طے پایا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا معاہدیکے اگلے مرحلے کو کامیابی سے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس بات پر بھی اتفاق کیاگیاکہ مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کے خلاف مکمل طور پر چوکس رہا جائیگا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک جامع اقتصادی پیکج کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم نے ولی عہد کو اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دہرائی۔ دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں باہمی رابطے اور قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، گفتگو میں کہا گیا کہ ضروری ہے ایران امریکا باقی ماندہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔



