انٹرنیشنل

امریکا کو تحفے میں دیئے گئے طیارے صدارتی بیڑے میں شامل

قطر (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی جانب سے امریکا کو تحفے میں دیئے گئے طیارے کو صدارتی بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ نیا ایئر فورس ون جلد آزماشی پرواز بھی کرے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قطرکی جانب سے امریکا کوتحفے میں دیے گئے طیارے کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت کی۔ طیارہ صدارتی بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے اور نیا ائیر فورس ون جلد آزمائشی پروازکرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سکیورٹی اور تکنیکی تبدیلیوں پر90 کروڑ ڈالرخرچ ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھاکہ نیا ائیرفورس ون پرانے35 سالہ طیارے سے کہیں بڑا ہے اور دیگر ممالک کے پاس جدید طیارے ہیں اس لیے امریکا کو بھی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ طیارے پر امریکی پرچم کولہراتی شکل میں بنایا گیا ہے، پہلے پرچم کا ڈیزائن سیدھی لکیر جیسا تھا جو مجھے کبھی زیادہ پسند نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button