انٹرنیشنل
ٹرمپ نے ایک بار پھر جارجیا میلونی پر طنز کے نشتر چلا دیئے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اطالوی وزیرِ اعظم نے بار بار میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کی درخواست کی، انہوں نے فرانس میں جی سیون ملاقات میں تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں جارجیا میلونی کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے جا رہا ہے، میلونی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ شاید ایران معاملے پر امریکا کی بات نہ ماننا ہے، جارجیا میلونی نے ہمیں اٹلی کی رن ویز تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔



