پاکستان

ایرانی سپیکر باقر قالیباف کا پاکستانی ہم منصب ایاز صادق کو خط

اسلام آباد (کھوج نیوز) مجلس شوری اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس شوری اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام خط لکھا جس میں اسپیکر ایاز صادق کو ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے تعزیتی تقریب 3 جولائی 2026 کو تہران میں ہوگی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اعلامیے کے مطابق ایرانی اسپیکر نے پاکستانی عوام، اسپیکر ایاز صادق اور ارکان اسمبلی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایرانی اسپیکر نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق باقر قالیباف نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہریدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایرانی اسپیکر نے دونوں ممالک کیدرمیان عزت، وقار، باہمی تعاون کو مزیدمضبوط بنانیکی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button