پاکستان
سہیل آفریدی کی تبدیلی کی افواہیں، بیرسٹر گوہر کو سچ سامنے لے آئے

پشاور (کھوج نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سچ سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں بد گمانیاں پیدا کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں شکایات سامنے آئی ہیں لیکن وزیر صحت نے بتایا کہ سب شفاف طریقے سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا، عوام میں بد گمانیاں پیدا کرنے والے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ پارٹی کے ارکان ہیں، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن وزیراعلیٰ کے خلاف بلاک نہیں بنا۔



