پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے بھارت کو کتنے قیدیوں کی فہرست دی گئی، تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو 715 قیدیوں پر مشتمل فہرست تیار کرکے دے دی جن میں 409 سویلین اور 306 مچھیرے شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے فہرست بھارتی حکومت کو دی جب کہ پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے قیدیوں کی فہرست پاکستانی حکام کے حوالے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button