پاکستان

مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کی تاریخ تبدیل

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پنجاب کی تاریخ تبدیل ہو کر رہ گئی ، انہوں نے کیا اعلان کیا؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کو حقیقی معنوں میں خود مختار کر دیا ہے، ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرفراہم نہیں کیے۔ اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی میکنائزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، کسان کارڈ کے تحت دیئے گئے قرضوں کی ریکوری کی شرح99 فیصد رہی، جاری کردہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھاد کی خریداری کے لیے استعمال کیا، پچھلے سوا 2 سال سے یوریا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button