پاکستان

آزاد کشمیر کشیدگی معاملہ، خواجہ آصف نے گیند فضل الرحمن کی کوٹ میں پھینک دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے گیند جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کوٹ میں پھینک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود کشمیری مہاجرین کی بے شمار قربانیاں ہیں، مہاجرین نے پاکستان اور کشمیر کے لیے قربانیاں دیں، مہاجرین کو نشستوں سے محروم کرنا درست عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو 3 حوالوں سے جانتے ہیں، ایک وہ کشمیری ہیں جو 75 سال سے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دے رہے ہیں، ان کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت ہے، مقبوضہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں کسی بھی آزادی کی تحریک میں سب سے نمایاں ہیں۔

خواجہ آصف کا کہناتھا تیسری کیٹگری میں آزاد کشمیر کے رہنے والے ہیں، ازاد کشمیر کے رہنے والوں کی اپنی شناخت اور قربانیاں ہیں، پہلی دو کیٹگریز میں قربانیاں دینے والے کشمیریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جنہوں نے تقسیم کے وقت ہجرت کی، مقبوضہ کشمیر کی جیلوں کے بعد ہجرت کرنے والے قربانی میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان قربانی دینے والے مہاجرین کی سیٹوں کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button