پاکستان

آزاد کشمیر میں الیکشن کے بائیکاٹ کی کیا وجہ ہے؟ علیمہ خان بول پڑیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کیا گیا؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان بول پڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور تمام حقوق ہماری اولین ترجیح ہیں، ہفتہ وار 18 افراد کی ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے لیکن عملدر آمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کرانا احسان نہیں، عمران خان کا قانونی اور آئینی حق ہے، ہماری جدوجہد صرف بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کرانے اور علاج کے لیے ہے۔ علیمہ خان نے کہا مجھے لگتا ہے کہ بیرسٹر گوہر صاحب کو کوئی کنفیوژن ہے، آزاد کشمیر میں الیکشن کا بائیکاٹ پتہ نہیں کس بنیاد پر کیا گیا،کوئی وجہ ہوگی۔ انہوں نے کہا جنید اکبر کو تحریک اور تنظیم سازی سے متعلق پیغامات پہلے ہی دیے جا چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی اے سی سے مستعفی ہو کر کے پی میں تنظیم سازی کا کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button