پاکستان

پاکستان کی امریکا سے 10ارب ڈالر فراہمی کی درخواست

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے امریکا سے 10ارب ڈالر کی ایکسچینج سپورٹس فیسیلٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر امریکا کی جانب سے بھی تقریباً رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکا سے 10ارب ڈالر کی دوطرفہ Exchange Stabilization Support Facility فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو بھیجی گئی درخواست کی منظوری کی صورت میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، روپے پر دباو میں کمی اور کثیر الجہتی مالیاتی ذرائع پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خزانہ کو 5 سالہ مالی سہولت کی درخواست بھیجی ہے، پاکستان کی جانب سے یہ درخواست پہلی بار سامنے آئی ہے، درخواست منظور ہونے کی صورت میں پاکستانی معیشت کے لیے بڑا سہارا ثابت ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور خودکار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کیلئے معاشی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button