پاکستان
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ جاں بحق

مستونگ (کھوج نیوز) مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 2افراد شدید زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اللہ بخش بلوچ نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔



