پاکستان
یلو لائن پروجیکٹ، ڈی جی نیب کراچی کو بڑا حکمنامہ جاری

کراچی (کھوج نیوز) یلو لائن پروجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں اور گھپلوں کے انکشافات پر چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو بڑا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ میں مبینہ طور ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کا جائزہ لے گا، ایڈوانس ادائیگیوں کے بعد کیا کام کیے ،کیا نہیں، عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔



