پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات، ایم کیو ایم اور ن لیگ میں گٹھ جوڑ، پیپلز پارٹی پریشان

آزا دکشمیر (کھوج نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) اور مسلم لیگ ن میں گٹھ جوڑ ہو گیا ہے جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت پوری جماعت پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے۔

تفصیلا تکے مطابق انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا وفد بشیر میمن کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا تھا۔ آزاد کشمیر انتخابات میں حمایت حاصل کرنے مسلم لیگ ن کا وفد پارٹی کے صوبائی صدر بشیر میمن کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچا جہاں ان کی ملاقات ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر سے ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد کشمیرانتخابات میں مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیر میں یہ انتخابات مسلم لیگ ن جیتے گی، ن لیگ جیتے گی اس کا مطلب ایم کیو ایم جیتے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button