پاکستان

فتنہ الہندوستان دہشتگردوں نے 6 مغوی مزدوروں کو شہید کر دیا

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے علاقے کیچ ناصرآباد میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے 6 غیر مقامی مزدوروں کو شہید کردیا، پہلے 27جولائی کو مزدور جاوید کو شہید کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے 27جولائی کو غیر مقامی مزدورجاوید کو شہید کیا اور 6مزدوروں کو اغوا کیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے مغوی تمام 6 غیرمقامی مزدوروں کو بھی شہید کردیا ہے، شہید مزدوروں میں محمد ارشد، محمد تیمور، محمد پرویز، محمدوزیر، محمد امجد اور محمد یحییٰ شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مزدوروں میں سے 4 کا تعلق پنجاب اور 2 کا خیبرپختونخوا سے تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کچھ روزپہلے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں بھی5 غیرمقامی مزدوروں کو شہید کیا گیا تھا، یہ تمام مزدوربلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button