پاکستان
ضیا الحسن لنجار نے زرداری پر لگائے گئے جانیوالے الزامات کو مسترد کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیا الحسن لنجار نے مفتاح اسماعیل کی جانب سے صدر آصف علی زرداری پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ضیالنجار نے کہا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں تمام سرکاری بھرتیاں مقررہ قوانین، کوٹہ پالیسی اور میرٹ کے مطابق کی جاتی ہیں، سندھ پولیس ایک پیشہ ور، غیر جانبدار اور میرٹ پر قائم ادارہ ہے، سندھ حکومت شہریوں کے درمیان زبان، نسل، علاقے یا برادری کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے امتیاز پر یقین نہیں رکھتی۔ وزیرداخلہ نے کہا صدر آصف زرداری کو کسی ایک صوبے، زبان یا قومیت تک محدود کرنا حقائق کے منافی اور قومی یکجہتی کے خلاف ہے۔ صدر آصف علی زرداری پوری وفاقی اکائیوں کی نمائندہ شخصیت ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی حقیقی وفاقی جماعت ہے۔



