سندھ کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

کراچی (کھوج نیوز) سندھ کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں ، محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے لیے اوقات کار طے کرلیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 31 اکتوبر تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00سے دوپہر 2:30بجے تک کھلیں گے، جمعہ کو سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00 سے دوپہر 1:00بجے تک کھلیں گے۔ 31 اکتوبر تک سیکنڈری و ہائر سیکنڈری کی پہلی شفٹ صبح 7:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی۔ اسی طرح یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:30 سے سہ پہر 3:00 بجے تک کھلیں گے، یکم نومبر سے 31 مارچ تک پہلی شفٹ صبح 8:00 سے دوپہر 1:45 بجے تک ہوگی۔ سیکنڈ شفٹ 31 اکتوبر تک پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی اور سیکنڈ شفٹ یکم نومبر سے 31 مارچ تک دوپہرپونے ایک بجے سے پونے 6 بجے تک ہوگی جب کہ سیکنڈ شفٹ جمعہ کے روز پونے 11 بجے سے سوا 2 بجے تک ہوگی۔



