کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دیدیا ،آزاد کشمیر کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کو مل چکا ہے: ثناء اللہ

حویلی (کھوج نیوز) رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے،آزاد کشمیر کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کو مل چکا ہے، اب تک الیکشن میں مسلم لیگ ن 24 سیٹیں حاصل کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے،آزاد کشمیر کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کو مل چکا ہے، اب تک الیکشن میں مسلم لیگ ن 24 سیٹیں حاصل کرچکی ہے جبکہ 23 سیٹیں آزادکشمیر حکومت بنانے کے لیے کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا جس طرح آزاد کشمیر میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، آزاد کشمیر کے لوگوں نے نواز شریف کے وعدوں پر اعتبار کیا ہے، تمام وعدے جو آپ سے کئے گئے ہیں اسے پورا کرنے کا وقت آچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقی اس وقت ہوئی جب پاکستان اور آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت آئی، مسلم لیگ ن کشمیر میں تعمیر و ترقی کی مثال قائم کرے گی، جس طرح کے منصوبے پنجاب میں شروع کیے گئے ہیں اسی طرح کے منصوبے کشمیر میں بھی شروع ہوں گے۔



