پاکستان
حکومت کی بجائے پیپلز پارٹی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے: ثناء اللہ

باغ (کھوج نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی بجائے پیپلز پارٹی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کرستی۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت کے لیے 6 سیٹوں کی ضرورت ہے، دو دن بعد الیکشن میں 4 شیر منتخب ہوکر اسمبلی پہنچیں گے، عوام پاکستان کے مالک ہیں، پاکستان کا کون سا حصہ ہے جہاں کشمیری کام نہیں کررہے؟ پاکستان میں کشیریوں کو سارے حقوق مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کشمیر ایکشن کمیٹی میں بہت سارے لوگ ہمارے بھائی اور محب وطن ہیں، الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی۔



