پاکستان

محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس، 78افراد کیلئے سول اعزازت کی منظوری

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ وطن عزیز شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے جبکہ شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button