پاکستان

پی ٹی اے نے مزید کتنے یو آر ایل بلاک کر دیئے؟ تفصیل آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق مزید کتنے یو آر ایل بلاک کر دیئے ہیں؟ تفصیل آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ غیر اخلاقی مواد سے متعلق 563 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور 9 ہزار 528 مسترد کیے گئے جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کیے گئے ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی سے متعلق ایک لاکھ 79 ہزار 285 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے بھیجے گئے جن میں سے دہشتگردی سے متعلق ایک لاکھ 41 ہزار 897 یو آر ایل بلاک کیے گئے جب کہ 23 ہزار 241 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کے 74 ہزار 59 یو آر ایل بلاک کیے گئے، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر کی کیٹیگری میں 76 ہزار 526 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، پراکسی کیٹیگری میں 10 ہزار 319 یو آر ایل میں سے 10 ہزار 318 یو آر ایل بلاک کیے۔ دستاویز کے مطابق بدنامی، نقالی کی کیٹیگری میں 44 ہزار 200 یو آر ایل پراسیس اور 17 ہزار 356 بلاک کیے، مجموعی طور پر مختلف کیٹیگریز میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے گئے جب کہ 76 ہزار 874 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور ایک لاکھ 6 ہزار 629 یو آر ایل مسترد کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق اسلام کی عظمت کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ 36 ہزار 891 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ 25 ہزار 427 یو آر ایل پراسیس کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button