پاکستان
رجسٹرار کا نوٹس، جسٹس بابر ستار نے سرکاری رہائشگاہ خالی کر دی

پشاور (کھوج نیوز) رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو گھر کینسل کردیا گیا تھا جس کے بعد ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس میں 30 دنوں میں گھر خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرار کے نوٹس کے بعد جسٹس بابرستار نیاسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا ہے، جسٹس بار ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا۔



