پاکستان

نئے صوبوں کا معاملہ، عبدالعلیم خان بھی بول پڑے

اسلام آباد(کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم نئے صوبوں کے معاملے پر بول پڑے ہیں اور ایسا بیان داغ دیا ہے کہ سیاست میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عوام ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2010 سے ہزارہ صوبے کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے خیبرپختونخوا کی اہم سیاسی جماعتیں ہزارہ صوبے کا قیام چاہتی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی ہزارہ صوبے کے مطالبے کے ساتھ ہے، پنجاب اور سندھ میں بھی نئے صوبوں کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں، جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر فورم پر نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی، سیاستدان ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نئے صوبوں کی "اونرشپ” لیں، اپنی "چوہدراہٹ” بچانے کے بجائے عوام کے مسائل کا سوچنا ہو گا۔ صدر آئی پی پی کا کہنا تھاکہ یہ قومی مسئلہ ہے، نئے صوبوں کو مصلحت یاسیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے، دیکھا جائے تو چاروں صوبوں کو چار چار انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں، کوئی شک نہیں کہ موجودہ حالات ملک بھر میں نئے ورکنگ آرڈر کے متقاضی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button