پاکستان

خیبرپختونخوا نے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے آئوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم، بلدیات، صحت اور سماجی بہبود کے حکام نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیئے جبکہ اس تقریب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی بھی موجود رہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق جامع سروے کیا جائے گا، اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد اور مقامات معلوم کرنیکیلئیون میپ نظام تشکیل دیا جائیگا۔

بریفنگ کے مطابق 2023ء کی مردم شماری کے مطابق کے پی میں 49 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق 26 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، پہلے مرحلے میں اسکول سے باہر 60 فیصد بچوں کو فوری طور پر داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائیگا تاکہ منصوبہ بندی کی جاسکے، بچوں کی تعلیم کیلئے سرکاری و کمیونٹی اسکولز، ڈبل شفٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کیا جائے گا، غربت کے باعث اسکول چھوڑنے والے بچوں کو وظائف، زکو اور دیگر معاونت فراہم کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button