پاکستان

نئے صوبوں کی بازگشت، مصطفی کمال نے بڑا بیان داغ دیا

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں چلتی ہوئی نئے صوبوں کی بازگشت پر وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد ہر طرف ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا کہنا تھا یہ ڈسپنسری ایک سیکنڈری اسپتال بننے جارہی ہے، یہ اسپتال 40 بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں تمام سہولیات میسر ہوں گی، 66 کروڑ روپے کی لاگت سے اسپتال 4 ماہ میں مکمل ہوگا، اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سروس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو ایکسرے اور دیگر چیزوں کے لیے دور نہیں جانا پڑے گا، پروجیکٹ منظور کروانا وفاقی حکومت سے پیسے لینا آسان نہیں، اس کی مینجمنٹ کے حوالے سے نجی سیکٹر کو،آن بورڈ لوں گا، ڈسپنسریاں توسیع کرنے کے منصوبوں کے لیے 2 ارب 86 کروڑ روپے کے فنڈز وفاقی حکومت سے حاصل کیے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 70 سال سے نظام نوجوانوں کو غدار بنا رہا ہے، حالات سے تنگ ہوکر لوگ ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں پر بیٹھ گئے ہیں، آئین میں صوبے بنانے کا طریقہ درج ہے، صوبے کی بات کفر نہیں، طریقے پر بات ہوسکتی ہے، آئین میں 27 ترامیم ہوئیں، اس کا مطلب آئین میں سقم تھا۔ ان کا کہنا تھا ملک میں ایک کروڑ 10 لاکھ ہیپاٹاٹس سی کے مریض ہیں، بہت سے لوگوں کی اسکریننگ ہی نہیں ہوی، سندھ میں 80 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، دوران زچگی 11 ہزار مائیں انتقال کر جاتی ہیں، سال میں 4 لاکھ بچوں کی اموات ہوتی ہیں، ہر تیسرا شخص شوگر کا مریض ہے، ہم آج بھی پولیو زدہ ممالک کہلاتے ہیں، 68 فیصد امراض گندا پانی پینے سے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button