منگنی اور شادی کی افواہوں کا اصل مقصد کیا ؟ بلاول بھٹو نے بڑا راز فاش کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) منگنی اور شادی کی افواہوں کا اصل مقصد کیا ہے؟ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا راز فاش کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری منگنی اور شادی کی افواہیں پھیلنے کا اصل مقصد سانحہ پمز کے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا اور سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے،نہ ہی میں کسی شہزادی گلوریا کوجانتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہ سانحہ پمز میں پاکستان کے درالحکومت میں 14 بچے فوت ہوئے، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، یہ وزیر ایک اسپتال نہیں سنبھال سکتا ہے، یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بنا اور چلا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ وزیر اس وقت کہہ رہا ہے جب سندھ اسمبلی اس معاملے پر ایک جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔



