سوشل ایشوز

ہفتہ وار بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے وفاقی دارالحکومت میں لگنے والے ہفتہ بازاروں کو بندرکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فائر سیفٹی قوانین پرعدم عملدرآمد کی وجہ سے ایچ نائن، جی 6 اور جی 10کے ہفتہ واربازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ایچ نائن، جی 6 اور جی 10کے ہفتہ واربازار یکم، 2، 4 اور 6 ستمبر کوبند رہیں گے جب کہ بازاروں کی بندش کی وجہ اسٹال ہولڈرز کی فائر سیفٹی ہدایات پر عدم تعمیل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایچ نائن ہفتہ واربازارکے دکانداروں کو یکم ستمبر سے مختص اسٹالز پرکاروبار کرنے کی اجازت ہے اور یہ اجازت فائرسیفٹی سے متعلق تمام ہدایات پرسختی سے عملدرآمد سے مشروط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button