پاکستان

ایف بی آر کے 16افسران کے پاس غیر ملکی شہریت ہونیکا انکشاف

اسلام آبا(کھوج نیوز) ایف بی آر کے16 افسران کے پاس غیرملکی شہریت ہونیکا انکشاف ہوا ہے،16 افسران میں ان لینڈ ریونیو سروسزکے 10 اورکسٹمزسروس کے 6 افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے 10 افسران کے پاس دوہری شہریت اورگرین کارڈز ہیں جب کہ گریڈ 19 کے 5 افسران بھی دہری شہریت رکھتے ہیں۔ رولز2026 کے تحت تمام سرکاری افسران اپنی غیرملکی شہریت ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔ ان افسران کو 8 جولائی تک دہری شہریت کی تفصیلات جمع کرانیکی ہدایت کی گئی تھی تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود متعدد افسران نے ڈکلیئریشن جمع نہیں کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button