پاکستان
وفاقی کابینہ کا ایک اور فیصلہ، اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی جبکہ اسلام آباد مقامی حکومتوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کے لئے کل پیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد مقامی حکومتوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کے لئے کل پیش ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد مقامی حکومتوں کا نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، کونسل ممبران میں جنرل کونسلر ، خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔ داخلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔



