پاکستان

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، چیئرمین ایف بی آر کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کرنے پر سخت تنقید

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور دیگر افسران کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کرنے پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی ناک کے نیچے 1100 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی مگر حکومت نے ایف بی آر افسران کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 1120 ارب روپے کرپشن پر تمغہ امتیاز ملتا ہے تو ہاوس کو احتجاج کرناچاہیے۔ سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ اگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں تو ایف بی آر کو اس پر کیا تکلیف ہے؟ اس فراڈ میں ان انڈسٹریز کے ساتھ ایف بی آر شامل ہے، اتنی بڑی کرپشن بے نقاب ہوئی اور حکومت نے اسی ایف بی آرکے 4 افسران کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزدکردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button