پاکستان

سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں کرمنل لا ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (کھوج نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے کرمنل لا ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر سرمد علی نے کرمنل لا ترمیمی بل 2026 پیش کیا جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹرسرمد علی نے کہا کہ گھریلو ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی، تشدد بھی ہوتا ہے، بل کے تحت گھریلو ملازمین پر ظلم کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے، کم از کم جرمانہ ہونے سے ایک رکاوٹ یا ڈر ہوگا۔ اس پر چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ اسی قسم کا قانون اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے، پہلے سے موجود قوانین اور اس کا ایک تقابلی چارٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔

اس پر وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ہرکہانی کے دو رخ ہوتے ہیں، گھریلو ملازمین کی شکایت پر جرمانے ہونے لگے تو مسائل ہونگے ، فیصل آباد میں پوش جگہ پر مافیا ہیں، یہ پولیس کو 2 ،2 ہزاردیکر مالکان کے خلاف مقدمات درج کراتے ہیں، یہ سرمد صاحب سے زیادتی ہے، خواتین کے سارے بل منظور کرلیے اور ان کا مؤخر کردیا۔ طلال چوہدری کے مؤقف پر سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ مافیا کون ہے کون نہیں یہ شناخت کرنا آپ کا کام ہے، بلوچستان میں مالکان نے ملازمین کے پورے خاندان کو کنویں میں الٹا لٹکادیا تھا، اس ملک کا کچھ نہیں بننا، یہاں کوئی کسی کا کچھ نہیں بگاڑسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button