پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج کہاں ہوگی؟

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار کے نکاح کی تقریب آج کہاں ہوگی؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور اذان جبار کی نکاح کی تقریب آج جاتی امراء میں ہوگی، اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا ہے۔ ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے طے پایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button