پاکستان

لانگ مارچ سے متعلق درخواست، پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شروع کیے جانے والے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے بعد نئی بحث شروع ہو گئیہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس صاحبزاہ اسد اللہ نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر ریلیف نہیں دے سکتے۔ پی ٹی آئی ایم این ایز کے وکیل کا مؤقف تھا کہ لانگ مارچ درخواست گزاروں کے حلقوں سے گزرنے دیا جائے ، وہ قانون کے مطابق لانگ مارچ کو خوش آمدید کہیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے وکیل نے کہا کہ لانگ مارچ میں ممکنہ رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں، کل کی گنجائش نہیں لانگ مارچ جاری ہے۔

اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ، لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آچکا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج تیار نہیں ، اس کو کل کے لیے رکھ دیں جس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button