اپوزیشن کیساتھ معاہدہ کیوں نہیں ہوا؟ طلال چوہدری نے سارا ملبہ سہیل آفریدی پر ڈال دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ کیوں نہیں ہوا؟ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سارا ملبہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جان بوجھ کر مذاکرات کامیاب نہیں ہونے دیئے، معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا، یقین تھا میثاق جمہوریت ٹو ہونے جا رہا ہے لیکن دستخط سے کچھ دیر پہلے وزیراعلی کیپی کے مطالبات نے سب ختم کردیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا آج کیپی میں کوئی جنازہ، شادی، اجتماع اور سیاسی جماعت کے لوگ دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ نہیں، اور پی ٹی آئی کے لوگ ان ہی علاقوں میں گروپ کی شکل میں گھوم رہے ہیں، ان پر حملہ کیوں نہیں ہورہا ؟ کچھ تو ہے نا۔ انہوں نے کہا کہ اپویشن اراکین حقائق سے پردہ پوشی کر رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان تو پی ٹی آئی کے لیڈر نے منظور کیا، کیا وہ پختونوں اور خیبرپختونخوا کے خلاف تھا؟



