وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا معاملہ، جمعیت اسلامی ڈٹ گئی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے جمعیت اسلامی ڈٹ گئی اور ایسا مطالبہ رکھ دیا ہے جس کے بعد ملک بھر سمیت حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا لیوی ٹیکس کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے، وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ لیوی ختم ہی نہیں کر سکتے تو پھر شہباز شریف کیوں ملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ ملاقات کا کوئی ایجنڈا ہی نہیں تو پھر وزیر اعظم سے کیوں ملیں؟
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں غربت میں تیزی سے اضافہ ہوا، پاکستان میں حکومتی اقدامات سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، پچھلے 6 برس میں چاروں صوبوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ غربت ہوئی، ترقی کے اشتہارات دیئے جاتے ہیں صرف پنجاب میں 41 فیصد غربت ہے، پنجاب میں 52 فیصد بچے اسکولوں میں فیل ہوگئے، حکومت پنجاب نے 11 ہزار اسکول آٹ سورس کر دیئے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا وزیراعظم پیٹرولیم لیوی بھتہ ختم کرنے کا اعلان کریں، پیٹرولیم لیوی بھتہ ختم کرنے کا اعلان نہ کیا گیا تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے، کوئی سمجھ رہا ہے کہ احتجاج نہ کرنے سے ہم کمزور ہو گئے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔



