انٹرنیشنل
اسرائیلی انتخابات، نیتن یاہو نے ایران کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں ہونے والے انتخابات سے قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے ایران کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کے بعد جنگ بندی کا قوی امکان ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات سے قبل ایران پر حملے کے حق میں نہیں ہیں تاہم انہوں نے ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کو اسرائیل پر حملے سے خبردار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ انتخابات سے قبل ایران پر پیشگی حملہ اسرائیل کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل پر حملے صورت میں ایران اسکا الزام ہم پر عائد کرسکتا ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل پر حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔



