انٹرنیشنل
مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت کا حکم

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی، منشیات سمگلنگ میں ملوث تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائیگی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی گئی اور سپریم کورٹ اور شاہی حکم نامہ جاری ہونے کے بعد پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائیگی۔



