نگرنگرسے

میر رضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ تیار

کراچی (کھوج نیوز) جوڈیشل کمیشن نے کراچی میں قتل کیے جانے والے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ میں کیا تحریر کیا گیا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کل صبح 10 بجے سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو کل طلب کر لیا گیا ہے، انکوائری رپورٹ سیکرٹری داخلہ کے حوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ میر رضا کی موت کے کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے 7 اکتوبر کو کارروائی مکمل کر لی تھی۔ جوڈیشل کمیشن نے جائے وقوع کے دورے سمیت مجموعی طور پر 15 اجلاس کیے تھے، کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا جب کہ کمیشن نے 27 اگست کو کام کا آغاز کیا تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 1 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button