پاکستان
پی ٹی آئی کی قیادت فلاپ کیوں ہوئی؟ خواجہ آصف نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت فلاپ کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اصل وجہ بتا کر ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی اور (ن) لیگی رہنما کی مولاناکے بارے میں گفتگو پرکمنٹ نہیں کرسکتا، مولانافضل الرحمان نے سخت گفتگو کی ہے، میں نے مولانا کے سخت بیانات پرسیاسی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، کل کے دوست آج کے دشمن اور کل کے دشمن آج کے دوست ہوجاتے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے، پی ٹی آئی سیاست کرے گی تو ان کو بہت اسپیس مل جائیگی، پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔



