پاکستان

گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی ترقی کیلئے بڑا اعلان کر دیا

پشاور (کھوج نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی ترقی کے لئے بڑے اعلانات کر دیئے ہیں جس پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے تمام محکموں اور اداروں کو ہدایات نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہماراصوبہ تیل،گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی اور دیگر وسائل سے مالامال ہے، صوبے کی خوشحالی کیلئے ہم ان وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے، ہم سب سے پہلے اپنے صوبے اور لوگوں کا تحفظ کریں گے، اس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدے کریں گے، ہم تنقید برائے اصلاح برداشت کریں گے، سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں کہ انتشار کے جلسے اور احتجاج کریں، جب ان لوگوں کا طوطا افغانستان میں ہو تو وہ کس طرح ان کیخلاف کارروائی کریں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، صفائی مہم شروع کی ہے اور صوبے کوصاف وستھرا بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ اضاخیل گودام میں گندم کے حوالے سے مجھے رپورٹ مل گئی ہے، جو بھی غلط ہوا، اس کی سزا ذمہ دار بھگتیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button