شوبز
سلمان خان کی ایک بار پھر فوٹوگرافرز کو وارننگ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار دبنگ خان یعنی سلمان خان کی ایک بار پھر فوٹوگرافرز کو وارننگ مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ روز آئیفا 2027 کی پریس کانفرنس میں ایک شاندار انداز میں شرکت کی، اس دوران اداکار نے فوٹوگرافروں (پاپرازی) کو تصاویر کے لیے پوز بھی دیا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے فوٹوگرافروں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ‘پیچھے کا بھی خیال رکھا کریں، اتنی عزت تو آپ سب دے ہی سکتے ہیں۔’ اداکار نے فوٹوگرافروں پر زور دیا کہ وہ مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے وقت احتیاط اور احترام کا خیال رکھیں۔



