انٹرنیشنل

چین میں 7.0شدت کا خطرناک زلزلہ، 16افراد ہلاک متعدد زخمی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں.0 7 شدت کے خطرناک زلزلے سے 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زلزلہ جمعرات کی رات جنوبی مغربی چین کے علاقے تبت میںآیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تبت میں 7.0 شدت کے زلزلے کے باعث سیکڑوں مکانات منہدم ہوگئے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور اب تک 65 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ حکام نے اس واقعے کو ہنگامی صورتحال قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں تعینات کردی ہیں، چٹانیں گرنے کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہو گئیں جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کا بلندی پر واقع متاثرہ علاقوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔ ریسکیو حکام نے زلزلے کے بعد 12ہزار 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جبکہ متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کے مرکز کے قریب 7 جھٹکے ریکارڈ کیے جو سب کے سب پہاڑی علاقے میں واقع ہیں، سب سے شدید جھٹکے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جو 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button