صحت
لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا کی ویکسین بھی ناپید

لاہور (کھوج نیوز) لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا کی ویکسین بھی ناپید ہوگئی ہے جبکہ میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا تھا کہ فلو کی ویکسین رواں سال مارکیٹ میں آئی ہی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سٹورز مالکان نے کہا کہ چین کی ایک کمپنی کی فلو کی ویکسین مارکیٹ میں آئی ہے، چین سے آنے والی فلو کی ویکسین کی سپلائی بھی انتہائی کم ہے جس کے سبب 1200 والی ویکسین 1640 روپے کی ہوگئی ہے۔ مالکان کے مطابق فلو ویکسین بزرگ افراد کو ستمبر میں لگوائی جاتی ہے، فلو ویکسین سے مریض اور بزرگ افراد کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔



