پاکستان
سمندری حدود کی خلاف ورزی، 4 پاکستانی ماہی گیر گرفتار

اسلام آباد(کھوج نیوز) سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بھارت نے سر کریک میں 4پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر تے ہوئے ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فشرفوک فورم کے وائس چیئرمین نور محمد تھیمور نے بتایا ہے کہ 4 ماہی گیر عبد القادر تھیمور، محمد موسی، اصغر تھیمور اور احسان گہرے سمندر میں مچھلی اور جھینگے کے شکار کے لیے گئے تھے، جہاں بھارتی سکیورٹی فورس نے چاروں پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ فشر فوک فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ماہی گیروں کی خیریت اور قانونی حیثیت سے متعلق فوری معلومات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے انسانی بنیادوں پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ وائس چیئرمین فشر فوک فورم کے مطابق چاروں ماہی گیروں کا تعلق سجاول کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان سے ہے۔



