انٹرنیشنل

برطانیہ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو، شہری پریشان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرح برطانیہ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے کیونکہ حکومت نے توانائی کے بلوں میں بڑے اضافہ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد شہری پریشان ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جنوری 2027 سے گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عام گھرانے کا سالانہ انرجی بل 443 پاؤنڈ بڑھ کر 2ہزار 166 پاؤنڈ ہو جائے گا۔ آفجیم نے جنوری سے مارچ 2027ء کے لیے نئی پرائس کیپ مقرر کردی ہے جس کے تحت برطانیہ کے تقریبا 2 کروڑ گھرانے متغیر ٹیرف کے تحت متاثر ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے، انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی والے اہل گھرانوں کو ادائیگی ملے گی جب کہ تقریبا 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکانٹ کے تحت 150 پاؤنڈکی رعایت بھی مل سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button