شوبز

اداکارہ شردھا کپور کو 8کلو وزنی گھنگھرو پہننا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم ساز لکشمن اتریکر نے انکشاف کیا کہ اداکارہ شردھا کپور فلم ”ایٹھا”کے گانے کیلئے 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا شکار ہوئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلم ساز لکشمن اتریکر نے حال ہی میں فلم کے گانے ”جی جی رے جی”کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور کی کام سے لگن اور محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مہاراشٹرا کے روایتی رقص ”تماشا”اور ”لاوانی”کو سیکھنے کے لیے لگن کا مظاہرہ کیا، فلم میں وہ مشہور فنکارہ ”وتھابائی بھا مانگ نارائن گاں کر”کا کردار ادا کررہی ہیں، یہ گانا مڈھ آئی لینڈ پر تعمیر کیے گئے ایک شاندار سیٹ پر فلمایا گیا تھا جس کے لیے کئی ہفتوں تک محنت کرنا پڑی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کا پہلا دن تو بخوبی گزرا لیکن دوسرے دن شردھا کے پٹھوں میں کھچا آ گیاتھا جس کی وجہ سے ہمیں شوٹنگ روکنا پڑی اور پھر ایک ماہ کے بریک کے بعد اس گانے کو دوبارہ سے شوٹ کیا گیا تھا۔ فلم ساز کے مطابق شردھا نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاؤں سوجھ جاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button