انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی بربریت؛سربراہ آئی ایم ایف کا اظہارتشویش 

کرسٹالینا جارجیوا نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ پہلے ہی علاقائی معیشت کو متاثر کر رہی ہے

ریاض(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی بربریت؛سربراہ آئی ایم ایف کا اظہارتشویش ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ پہلے ہی علاقائی معیشت کو متاثر کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غزہ کے پڑوسی ممالک مصر، لبنان، اردن کا جائزہ لیں وہاں معیشت جنگ کے باعث متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے سرمایا کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تنازع میں جانی نقصان، معاشی سست روی پر تشویش ہے۔

سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کے پڑوسی ممالک میں معیشت کے متاثر ہونے کے اثرات نظر آ رہے ہیں، مشرقِ وسطیٰ کا تنازع ایسے وقت ہو رہا ہے جب شرحِ نمو سست جبکہ شرحِ سود زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button